اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ اور وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں میں کفایت شعاری سے متعلق حکومتی پالیسی کے تحت محدود عدالتی ہفتے کا خاتمہ، اب عدالتیں معمول کے مطابق ہفتے میں چھ روز کھلی رہیں گی۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں معمول کے مطابق ہفتے میں چھ روز پیر سے ہفتہ کھلی رہیں گی۔