اسلام آباد ( طاہر خلیل ) تین دن کے تناؤ کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری آج جمعرات قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے جس کا انہوں نے غیر اعلانیہ بائیکاٹ رکھا تھا ان کو منانے میں مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا جنھوں نے ان سے متعدد ملاقاتیں کیں۔