• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان‘وہاڑی روڈ کومعیاری شجرکاری کے حوالے سے مثالی شاہراہ بنایا جائیگا،کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ملتان۔وہاڑی روڈ پر جاری شجرکاری اور بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، پی ایچ اے، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی‘ اجلاس میں ملتان‘وہاڑی روڈ پر شجرکاری، گرین بیلٹس‘ لینڈ اسکیپنگ اور بیوٹیفکیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان۔ وہاڑی روڈ کو ماحولیاتی حسن، جدید لینڈ اسکیپنگ اور معیاری شجرکاری کے حوالے سے ایک مثالی شاہراہ بنایا جائے، شجرکاری باقاعدہ پلان اور تکنیکی بنیادوں پر کی جائے تاکہ سڑک کے دونوں اطراف یکساں اور خوبصورت منظر پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اقسام کے پودوں کی شجرکاری مرحلہ وار اور ایک منظم پیٹرن کے تحت کی جائے، جبکہ ایک ہی نوع کے درخت مخصوص حصوں میں لگائے جائیں تاکہ روڈ کا حسن مزید نمایاں ہو،کمشنرنےمتعلقہ اداروں کو شجرکاری کا عمل فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ملتان سے مزید