ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عبداللہ کا موبائل فون جبکہ اسلم سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ چہلیک کے علاقہ سے عتیق کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے شاہد اختر جے موبائل فون اور نقدی چوری کرلی گئی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے وقاص کو موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے روف کا موبائل فون چوری کرلیاگیا اسی تھانے کی حدود سے بلال کی ہمشیرہ سے موبائل فون و زیورات چھین لئے گئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے موسی کا موٹر سائکل جبکہ حسنین سے موبائل فون چھین لیاگیا اسی تھانےکی حدود سے عتیق سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے محسن سے موبائل فون چھین لیاگیا تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے رضا سے نقدی چھین لی گئی تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے مبین کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے فرید کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے وارث سے نقدی چھین لی گئی تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ ارسلان کے گھر سے نامعلوم افراد نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے طاہر کی چھ بکریاں چوری کرلی گئی۔