• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت میموریل لائبریری کی پارکنگ اور مسجد کا راستہ روکنے کی کوشش

کراچی (مطلوب حسین) لیاقت میموریل لائبریری کی عمارت میں قائم نیشنل لائبریری کے ریجنل آفس کےذمہ داران کالائبریری کی پارکنگ اور مسجد کا راستہ روکنے کی کوشش ،لائبریری آنے والے طلباء اور محققین تشویش کا شکار ہوگئے، لائبریری آنے والے طلباء اور محققین تشویش کا شکار، ڈائریکٹر لائبریریز سندھ کا پولیس کو مراسلہ، محمد ارشد پٹولی نےموقف اختیار کیا کہ یہ راستہ امریکی سفارتکار، غیر ملکی وفود اور دیگر معزز مہمان بھی استعمال کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لائبریریز سندھ نے نیشنل لائبریری کے ریجنل ذمہ داران کے مبینہ غیر قانونی اقدام کے خلاف سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) کو مراسلہ لکھ دیا،ڈائریکٹر لائبریریز سندھ محمد ارشد پٹولی نےمراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لیاقت میموریل لائبریری شہر کی بڑی عوامی لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں طلبہ، محققین، اساتذہ اور دیگر قارئین علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے لیے آتے ہیں۔ لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر واقع پارکنگ ایریا سے ملحق داخلی راستہ کئی برسوں سے قارئین اور لائبریری کے احاطے میں قائم مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لئے استعمال میں رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید