• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کو نہ روکا تو دوبارہ سخت حملہ کرینگے، ٹرمپ

واشنگٹن /تہران (اے ایف پی /نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے لبنان میں حزب اللہ کو مسائل پیدا کرنے سے نہ روکا تو دوبارہ سخت حملہ کریں گے‘رویہ نہ بدلاتوہرمزاور ایران پر قبضہ کرلیں گے ‘اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہوکا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوا اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں موجود رہیں گی‘تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گاجبکہ اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹزکے مطابق فوج لبنان میں سکیورٹی زونز میں رہے گی اورکسی بھی خطرے کا سامنا کرنے پر جواب دیاجائےگا۔ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہاہے کہ صیہونی فوج لبنان میں نہیں رہے گی ‘اسرائیل کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا‘ایران کے چیف مذاکرات کارباقر قالیباف نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج جواب دینے کے لیے تیار ہیں‘ امریکی دھمکیوں کو کوئی حیثیت نہیں ‘امریکیوں کو اپنے بیانات میں احتیاط کرنی چاہیے‘صدرپزشکیان نے واضح کیاہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں مگر یورینیم افزودگی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اہم خبریں سے مزید