کراچی( اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پولیس نے صدرگل پلازہ یونین تنویرپاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا جبکہ محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ محکمہ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق چالان میں ملزمان تنویرپاستا یونین صدر، عمار اسماعیل نائب صدر، امین جنرل سیکریٹری، محمد رمضان جوائنٹ سیکریٹری کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نعمت اللہ آگ لگنے والی دکان کا مالک ہے۔