• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر آکاش کا قتل، ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا ہے کہ سندھ میں 18 برس سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن شہریوں کی جان و مال کو تحفظ نہیں۔ ڈاکٹر آکاش کا قتل، ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔سندھ حکومت نے پولیس نظام میں مؤثر اصلاحات کی بجائے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرکے ادارے کو کمزور کیا۔ وہ بدھ کو کلفٹن، تین تلوار کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے ڈاکٹر آکاش کے گھر جاکر اہل خانہ و لواحقین سے ملاقات کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایدوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 سالہ نوجوان ڈاکٹر نے برسوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا تھا، مگر ظالموں نے بے دردی سے اس کی زندگی چھین لی۔
اہم خبریں سے مزید