کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مولانا فضل الرحمن کے حالیہ متنازع بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مولانا جلد اپنے بیان پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور اس کی تصحیح کریں گے کیونکہ ریاست کی عزت و وقار اور قومی بیانیے کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق نے سندھ انفارمیشن کمیشن کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری ملک میں سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے رکھنے کی مکمل اجازت ہے مگر اختلافِ رائے کی حدود و قیود متعین ہوتی ہیں اور نظریاتی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔