کراچی(مطلوب حسین ) سندھ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لئےاسلحہ بارود کی خریداری کے لئے مختص فنڈز بروئے کار نہیں لائے جاسکے ،جس کے باعث ،سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے،،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ رقم کا بڑا حصہ اسلحہ و بارود کی خریداری کی بجائے کسی اور مقصد پر خرچ کردیا گیا،جبکہ باقی رقم استعمال ہونے سے رہ گئی اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے سینٹرل پولیس آفس( سی پی او) کے ترجمان سید سعد علی سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ان کے وٹس ایپ پر سوال نامہ بھی ارسال کیا گیا تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا گیا ۔ ،تفصیلات کے مطابق دسمبر 2025 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سندھ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اسلحہ و بارود کی خریداری کے لئے 5ارب 84کروڈ روپے کے خصوصی فنڈ منظور کئے گئے تھے۔