• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر آکاش کے قاتل بینکوں کے باہر رقم چھینے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعے میں ملوث

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کےدوران اہم انکشافات سامنے آگئے گرفتارملزمان بینکوں کے باہر رقم چھینے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعے میں ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین تلوار کے قریب 13 جولائی کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ،واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان اسلم عرف بابا،رام چند اورانیل سے ابتدائی تفتیش کےدوران اہم انکشافات سامنے آگئے، تفتیشی حکام کے مطابق ڈکیت گینگ کاسرغنہ اسلم عرف بابااوردیگرکارندےقائدآباد کے رہائشی ہیں،واردات میں اسلم بابا اوردیگرسمیت ایک لڑکی بھی شامل تھی۔
اہم خبریں سے مزید