اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان کو خاکروب کی نوکری دینے کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ KP حکومت درخواست گزار کو کسی دوسری جگہ اس کی ااہلیت کے مطابق نوکری فراہم کرے۔