کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شہدا سے متعلق بیان واپس لیں انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے۔مصطفی کمال پہلے وزارت سے مستعفی ہوں،نشست چھوڑکرضمنی انتخاب لڑیں، پتہ چل جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشرجیل انعام میمن نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں، اس سے ان کے قد و قامت اور عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہداء اور غازی کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔