• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات کو جمود سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیے وزیر اعظم سےفوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ کونسل نے اصلاح احوال کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہےکہ ملک کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کو درپیش بنیادی مسائل کے فوری حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید