اسلام آباد( طاہر خلیل )یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم ، صرف کیو آر کوڈ (QR Code) کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کی جائے گی، موجودہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ مدت تک بین الاقوامی سفر کے لیے مکمل طور پر قابلِ استعمال اور قابلِ قبول رہیں گے۔یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تمام زونل سربراہوں اور سینئر افسران اہم اجلاس کوبتا ئی گئی۔