• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر نے گلا دبا کر قتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہرنے گلادباکر قتل کردیا،تھانہ سنبل کو محمدابراہیم نے بتایاکہ میری ہمشیرہ رضیہ بی بی بعمر 22سال نے تقریباً ایک سال قبل پسند کی شادی ابراہیم کے ساتھ کی تھی جو دونوں محلہ دارالہدیٰ مسجد کی بیک سائیڈ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیرتھے ،میرے بہنوئی ابراہیم نے فون کرکے مجھے اطلاع دی کہ میں نے آپ کی بہن رضیہ بی بی کاگلا دباکر کمرہ میں بیڈ پر لٹادیاہے ،میں کہیں جارہاہوں آپ اسے چیک کرلیں زندہ ہے یا مرگئی ہے ،اسے سنبھال لیں ،میرے سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے ،میں اس اطلاع پر ان کے گھرگیاتومیری بہن کمرے کے اندر بیڈ پر پڑی تھی جوچیک کرنے پراس کی موت واقع ہوچکی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید