• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،جرگے کے حکم پر قتل کی جانیوالے لڑکی کے مقدمہ کا ٹرائیل خصوصی عدالت میں منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی سدرہ عرب کے مقدمہ کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں منتقل کر دیا گیا مقدمے کا نیا چالان جمع ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی تفتیش انسپکٹر طارق گوندل کو سونپ دی ہے، قبل ازیں راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی میں درج 19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس سیشن عدالت میں زیر سماعت اور ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی تھی تاہم اب مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات عائد کئے جانے کے بعد کیس متعلقہ عدالت میں پہنچ گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید