• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 28 کلوملاوٹی سرخ مرچیں تلف، گرائنڈنگ یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسالاتجات میں ملاوٹ کرنے والوں کےخلاف کارروائی،112ٹن آر جہانیاں میں گرائنڈنگ یونٹ کی انسپکشن، 28 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف، اصلاح تک پروڈکشن بند جب کہ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے علاقے 112 ٹن آر میں مسالاچکی کو چیک کیا، ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی، ملاوٹ ثابت ہونے پر28 کلو غیر معیاری سرخ مرچیں تلف کر دی گئی جب کہٹیم نے فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروا کر اصلاح تک یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی۔
ملتان سے مزید