• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ضلع رحیم یار خان سےگرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کی ریڈنگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان معظم علی خان کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم محمد سبزل ولد رحیم بخش کو ضلع رحیم یار خان سےگرفتار کر لیا،ملزم مقدمہ نمبر 42/2026میں مطلوب تھا ،ملزم نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے ویزہ کیلئے 8 لاکھ 25 ہزار روپے ہتھیائے اور ویزہ فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملتان سے مزید