• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں عمران اور احمد سے مسلح ملزمان نقدی اورموبائل فون چھین کر لے گئے، شاہ رکن عالم کے علاقے میں علی اور اکرم کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں اسد سے مسلح افراد نے موٹر سائکل اور نقدی چھین لی، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں علی کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں عابد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، بدھلہ سنت کے علاقہ میں حذیفہ کی موٹر سائکل چوری ہو گئی، تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد علی کے گھر سے سونا اورنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ میں سمیع کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں اشرف کی جیب سے نقدی چوری کرلی گئی، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںعمران اور یوسف کےموٹر سائیکل چوری ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں غلام مصطفیٰ کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں اللہ دتہ کا موبائل فون چوری کرلیاگیا جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں امتیاز کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید