• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور، شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کےموقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر خیرات کا کام کیا جاتا ہے،شہر بھر میں شہریوں کی جانب سےدیگیں تیار کروا کرغربا اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں،یوم عاشور کے موقع پردیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا اور شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے ہیں،دوسری جانب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سےپکی پکائی دیگوں کےمنہ مانگے دام وصول کئے جاتے رہے۔اس صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گراں فروشی میں مصروف افراد کیخلاف نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید