ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں خاتون کی اپنیایک سالہ بچی کے ہمراہ سکندری نالہ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش،اہل علاقہ نے نالہ سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے خاوند کو بلا کر اس کے ساتھ روانہ کر دیا، تفصیل کے مطابق نادیہ نامی خاتون کا گھر میں بے روزگار خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے دلبراداشتہ ہو کر اپنی ایک سالہ بچی کے ساتھ سکندری نالہ میں کود کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم اہل علاقہ نے نالہ میں کود کر دونوں ماں بیٹی کو بچا لیا اور پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا جنہوں نے خاوند ثقلین کو بلا کر دونوں میں صلح کروا دی اور گھر روانہ کر دیا۔