ملتان (سٹاف رپورٹر) درگاہ قادریہ نقشبندیہ پیر پور چورا شریف کے سجادہ نشین پیر سید مفتی محمد نوید نعیم جیلانی قادری نقشبندی نے کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہمیں صبرا ور استقامت کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیراں غائب روڈ جامع مسجد بلال محلہ بلال پورہ سمیجہ آباد نمبر ایک میں جلسۂ عظمت صحابہؓ وشان اہلبیت اطہارؓ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دل میں آل رسولؐ کی سچی محبت پیدا کرو کیوں کہ اگر دل میں آل رسولؐکی محبت نہیں تو تمام اعمال بے کار ہیں، تقریب سے نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کیا جب کہ مہمانان خصوصی سید محمد وقاص مختیار گیلانی، میاں عبدالستار قریشی، شیخ نذر حسین قادری، مرزا اصغر بیگ، حاجی عبدالرحمان خان قادری، حافظ محمد رمضان جٹ، حاجی محمد قاسم قادری،رانا محمد ندیم قادری تھے۔