ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ہول سیل شو مارکیٹ گلی تلاں والی اندرون حرم گیٹ کے انتخابات، عاصم بٹ گروپ بلامقابلہ کامیاب، حاجی خادم ندیم بٹ صدر، قمر یونس جنرل سیکرٹری منتخب، بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق اپنی ٹیم کے ہمراہ مبارکباد دینے کیلئے پہنچ گئے، اس سلسلہ میں 30جون کو پولنگ ہو نا قرار پائی تھی،تاہم کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 27جون تک صرف ایک گروپ تاجر اتحاد عاصم بٹ گروپ میدان میں آیا، اس لیے تاجر اتحاد عاصم بٹ گروپ کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جس کے مطابق ملک عمران شریف گروپ لیڈر،حاجی خادم ندیم بٹ صدرحاجی اصغر بھٹہ سرپرست اعلی،قمر یونس جنرل سیکرٹری،نعیم عباس چیئرمین،ملک محمد جمیل سینیئر نائب صدر،طاہر بشیر نائب صدر،شیخ محمد امجد وائس چیئرمین،محمد کاشف بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری،شیخ قربان علی فنانس سیکرٹری شامل بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا،اس موقع پرچیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے عہدیداران صدر ظفر اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،نائب صدر وسیم اسلم بٹ ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،میاں ظفر اقبال،زاہد محمود صدیقی کے ہمراہ ہول سیل شو مارکیٹ اندرون حرم گیٹ پہنچے اور نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں ہار پہنائے اس موقع پر سلیمان بٹ،سمران بٹ، عاصم بٹ،خواجہ احمد نبیل اور دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔