ملتان‘ وہاڑی‘ لودھراں‘ چوک سرور شہید‘ شجاع آباد‘ خانیوال‘ میلسی، کوٹ ادو، کہروڑپکا، کبیر والا، دھنوٹ‘ تلمہ (سٹاف رپورٹر‘ نمائندگان جنگ‘ نامہ نگاران) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،شرکا کا حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت‘ سینہ کوبی،نوحہ خوانی اور زنجیر زنی‘ ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے‘روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، عزاداروں کیلئے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی‘ دودوھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقعے پر ملتان ڈویژن میں 224مجالس اور 283ماتمی جلوس سخت سکیورٹی انتظامات میں نکالے گئے ، تمام جلوس پرامن طور پر اپنی منازل تک پہنچے‘ حساس جلوسوں اور مجالس کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پہلی مرتبہ تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کو سیف سٹی کیمروں سے منسلک کیا گیا،ملتان میںدربار سید سخی سلطان علی اکبر شمسی سے ذوالجناح کا ماتمی جلوس سجادہ نشین مخدوم سید مشاہد حسین شمسی کی زیرِ قیادت برآمد ہوا،مرکزی جلوس حضرت پیر لعل شاہ مشہدی سرکار ملتان کی کی قیادت سجادہ نشین پیر سید مخدوم حسن رضا مشہدی نے کی، دربار سید سخی سلطان علی اکبر شمسی سے مرکزی ذوالجناح کا ماتمی جلوس سجادہ نشین مخدوم سید مشاہد حسین شمسی کی زیرِ قیادت برآمد ہوا، لائسنس دار غلام اکبر ہیراکی زیر قیادت مرکزی و قدیمی تعزیہ امام بار گاہ ہیرا حیدری ملتان سے برآمد ہوا، کینٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سردار عاطف سلطان اور ایڈیشنل کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر آصف حیات نے جلوسوں کے روٹس کا مسلسل دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کی نگرانی کی، دھنوٹ میں یوم عاشور کے موقعے پر 6جلوس نکالے گئے، ضلع وہاڑی میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، چوک سرور شہید میں مرکزی جلوس علم و تعزیہ امام بارگاہ حسینیہ رنگ پور روڈ سے دن ایک بجے برآمد ہوا، لودھراں میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی کے حصار میں خواجہ والا چوک سے برآمد ہوا، شجاع آباد میں دس محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا، ضلع خانیوال میں یوم عاشور کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں اپنے مقررہ اوقات اور راستوں کے مطابق بخیریت اختتام پذیر ہوئیں، میلسی اور مضافات میں تعزیہ، ذوالجناح اور علم کےجلوس برامد ہوئے ہیں، کوٹ ادو میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا کمپلیکس جا کر اختتام پزیر ہوا، تحصیل کبیروالا میں یومِ عاشور کے موقع پر 36 جلوس برآمد ہوئے، تحصیل کہروڑپکا کا مرکزی جلوس ٹبہ سادات امام بارگاہ قصرِ شاہ خراسان سے برآمد ہوا۔