ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر میں گوشت کی دکانیں مکمل طور پر کھل گئی ہیں،عید الاضحٰی کے اختتام پذیر ہوتے ہی صارفین کی جانب سے چھوٹا اور بڑا گوشت کی خریداری نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی جس پر قصابوں نے عارضی طور پردکانیں بند کر دی تھیں،عید الاضحٰی اور دسویں محرم الحرام کے بعد صارفین کی جانب سے گوشت کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہےجس پر شہر میں گوشت کی دکانیں مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں، چھوٹےاور بڑےگوشت کی تمام دکانیں کھلنےسے گوشت کی خریداری میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔