ملتان (سٹاف رپورٹر) یومِ عاشور کے موقع پر میونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے عزادارانِ امام حسینؓ اور جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں۔ سبیلوں پر ماتمی جلوسوں میں شریک عزاداروں، زائرین اور راہگیروں کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی پیش کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے جلوس کے راستوں پر موجود رہ کر پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا، جبکہ شہریوں نے اس انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں ٹھنڈے پانی کی سبیل کا قیام ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔