• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر افشاں بی بی کا موبائل لے گئے شکیل احمد کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے جمیل کی بکریاں تھانہ چہلیک کے علاقے زین العابدین کا موبائل قطب پور کے علاقے شیراز کا موبائل چوری ہوگئے وقاص سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 55ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ملائکہ کا موبائل اور تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالمعیز کا گھریلوں سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید