• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں شہری کار 16 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری کار، 16موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں مسلسل جاری ہیں پولیس روکنے میں ناکام، گھروں کے تالے ٹوٹ گئے،لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں اختر مسجد چاکرہ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار غلام محی الدین سےگن پوائنٹ پر 15ہزار روپے، موٹر سائیکل اورموبائل، تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اورنگزیب سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل اور 2موبائل، اڈیالہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار محمد واصف سے موبائل، 8 ہزار روپے ،شناختی کارڈ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میوزیم چوک میں بلال احمد سے 2موٹر سائیکل سوار موٹرسائیکل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل اقبال ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سوار حضرت حسین سے 57ہزار چھ سوروپے ،اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،فیصل ٹاؤن میں نعیم فیاض کے گھر سے تالے توڑ کر50ہزار روپے اور سونا،حفیظ جالندھری روڈ پرایسٹرعدیل کے گھرسے7تولے وزنی طلائی زیورات، ڈھوک کالاخان میں ساجد محمود کے گھر سے سونامالیتی 27لاکھ روپے ،صادق ٹاؤن میں احسان الحق کے گھرسے دروازے کا کنڈا کاٹ کر 62ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ وغیرہ چوری کر لیا گیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں کرپا، کوہسار، کراچی کمپنی اور تھانہ شہزاد ٹائون میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی اور چوری کی 8وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار اور 4موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد سے مزید