• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم صبر ایثار برادشت اور قربانی کا درس دیتاہے،سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) محرم صبر ایثار برادشت اور قربانی کادرس دیتا ہے۔ سید الاشہداء امام حسین عالی مقام نے اپنے کنبے کو سربلندی اسلام کی راہ میں قربان کردیا۔ آج حسینؓ اور اہلبیت کاذکر چارسُو ہے ۔پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ نے کہاہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ہمیں اصولوں کی خاطر ڈٹنے اور گردنیں کٹوانے سے بھی دریغ نہ کرنے کادرس دیا ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں اللہ رب العزت کی اطاعت اسکے حکم پر جان ومال کی قربانی صبر استقامت اور شکر وعمل کی زیست گزارنے کی راہ دکھلاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید