راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔مسروقہ موٹرسائیکل ،رقم چرس اور آئس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ 2رکنی گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل و رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل و 8ہزار روپے برآمد کر لیے، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 3منشیات سپلائرزکو گرفتار کر کے 2کلو سے زائدمنشیات برآمد کر لی، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ چکلالہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 680 گرام آئس برآمد کی۔