اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیو اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے نواح میں واقع ضلع اٹک کے گائوں مہلو تحصیل فتح جنگ کے مکینوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمدآصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسلام آ باد ایئر پورٹ کی تو سیع کے منصوبہ سے مہلو گائوں جس کا ایریا 450کنال اورآ بادی چھ ہزار نفوس پر مشتمل ہے کو لینڈ ایکوزیشن سے استثنیٰ دیا جائے۔ مکینوں کا موقف ہے کہ بے شک گائوں کی اراضی ایکوائر کر لی جائے لیکن ان سے رہائش نہ چھینی جا ئے۔ ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں، ہمارے پاس سر چھپانے کو کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم بے گھر ہو جائیں گے۔ ہمیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔