کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادث میں باپ اور بیٹا جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے، بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ قبرستان کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارباپ بیٹاجاں بحق ہوگئے، شناخت 30 سالہ عبدالجبار اور 60 سالہ عبدالمجید ولد امیرحمزہ کے ناموں سے کی گئی ، حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا نور شاہ محلہ مواچھ گوٹھ کے رہائشی ، صبح گھر سے مزدوری پر جانے کے لئے نکلے تھے ، اہلخانہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی اگلے ماہ شادی تھی، پولیس کو شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر اطراف سے گذرتی کسی گاڑی کے نیچے آئے، دریں اثنا گلشن حدید لنک روڈ نزد سمندری بابا کے مزار کے قریب تیز رفتار ٹرک اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں عارف، امین عباس، جمن راجہ، خادم حسین ، مظہر عباس، حسین امین ، عامر شہزاد، امجد، ندیم اور غلام رسول شامل ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق مرغی سے لدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سے جا ٹکرایا ۔