• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو پولیس نے 70لاکھ روپے سے زائد سے زائد مالیت کی چھالیہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ موچکو چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے لوڈ مزدا پکڑا گیا۔نان کسٹم پیڈ چھالیہ بلوچستان سے کراچی ترسیل کی جارہی تھی۔ پکڑے گئے مزدا سے 190بورے وزنی 2660کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد ہوئی۔ نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث آصف نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید