• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، گورنر سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد، بچوں و نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت گورنر ہاؤس میں بچوں کے لیے اے آئی سمر کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے، سمر کیمپ میں ہر اس بچے کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا جو موبائل فون استعمال کرنا جانتا ہو، گورنر ہاؤس میں افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ باصلاحیت بچوں اور نوجوانوں کو وسائل کی کمی کے باعث پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا بلکہ انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے ذہین بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم فراہم کرکے انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ سندھ کا ہر بچہ جدید تعلیم سے آراستہ ہو اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید