کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 17 سالہ سمیر ولد اقبال شاہ کے نام سے ہوئی۔