• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی، بیٹے نے سوتیلی ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن نمبرایک سیکٹر 6 E میں واقع گھر میں بیٹے شوکت علی ولد لطیف نے سوتیلی ماں 50 سالہ فہمیدہ زوجہ لطیف کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا ، پولیس نے شدید مزاحمت کے بعد ملزم بیٹے کو گرفتارکرکےکلہاڑی برآمد کرلیا، واقعے کے وقت مقتولہ کی مدد کرنے والا پڑوسی ساجد بھی زخمی ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم کے والد نے 17/18 سال قبل مقتولہ سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ بظاہریہی رنجش قتل کی وجہ معلوم ہوتی ہے گرفتار ملزم اور اس کی والدہ (مقتولہ کے شوہر کی پہلی بیوی) کا تعلق بہاولنگرسے بتایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید