• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہاشم گوٹھاالجدید سوسائٹی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار29 سالہ محمد جمیل ولد محمد رمضان زخمی ہوگیا، زخمی پولیس اہلکار ایئرپورٹ تھانے میں تعینات ہے، لیاری بھیا گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ عمران محمد رمضان زخمی ہوگیا ، لانڈھی داؤد چالی کے قریب گھر میں گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے 27 سالہ عدنان ولد غلام صلاح الدین زخمی ہوگیا ،کیماڑی سکندرآباد میں گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28 سالہ ثنا زوجہ محمد ناموس خان زخمی ہوگئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید