کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے رینجرزکے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ان جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے بزدل دہشت گرد ایک بار پھر سے ملک کا امن تباہ کرنے اور اپنے مزموم عزائم میں ناکام رہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔