• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں اسسٹنٹ وارڈن کی تقرری تنازع کا شکار، قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں ہاؤس سٹاف ڈاکٹرز ہاسٹل کے اسسٹنٹ وارڈن کی تقرری ایک بار پھر تنازع کا باعث بن گئی ہے،ذرائع کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر نے گریڈ 18 کے سینئر ڈاکٹر محمد اظہر کو عہدے سے ہٹا کر گریڈ 17 کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راشد عمران کو اسسٹنٹ وارڈن تعینات کر دیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹانے کی کوئی تحریری وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ اس اہم انتظامی ذمہ داری کے لئےقواعد کے مطابق درخواستیں بھی طلب نہیں کی گئیں، جس کے باعث تقرری کے عمل کی شفافیت اور میرٹ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،طبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس تقرری کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں، اہل اور سینئر افسر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔
ملتان سے مزید