• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع حکام نے کا شتکاروں کوچقندر کی کاشت وسط اگست سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے۔ زرعی تحقیقی اداروں کے تجربات اور مشاہدوں کے باعث جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 700 من سے بڑھ کر1200من تک پہنچ گئی ہے اور اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار با آسانی 1500من فی ایکڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل وسط اگست سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کر سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید