• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ملازمین کی رخصت سے متعلق نیا انتظامی حکم جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ملازمین کی اتفاقی رخصت کی منظوری کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا دفتری حکم نامہ جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق گریڈ 5 سے گریڈ 20 تک کے تمام ملازمین کی اتفاقی رخصت (CL) کی منظوری کا اختیار ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) کو تفویض کر دیا گیا ہے، جو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے یہ اختیارات استعمال کریں گے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اپنی اتفاقی رخصت کی درخواستیں متعلقہ چینل کے ذریعے جمع کرائیں گے اور سے اے ایم ایس (ایڈمن) کی پیشگی منظوری کے بعد ہی رخصت پر جا سکیں گے۔
ملتان سے مزید