• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں واجبات اور رننگ بلوں کی عدم ادائیگی پر سیکڑوں بجلی کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر)مالی سال2025-26 کے ریکوری اہداف کے حصول کیلئے جنوبی پنجاب میں واجبات اور رننگ بلوں کی عدم ادائیگی پر سیکڑوں نادہندہ صارفین کے بجلی کنکشن منقطع کر دیئے گئے ،چیف انجینئر کسٹمر سروسزمیپکوسید جواد منصور نے کہا کہ مالی سال 2025-26کے ریکوری اہداف کے حصول کیلئے تمام فیلڈ افسران اور ریکوری ٹیمیں پوری ذمہ داری کیساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بجلی کے واجبات اور رننگ بل بروقت ادا کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی اور بجلی کی فراہمی میں تعطل سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم بلاامتیاز جاری رہے گی اور مقررہ اہداف کے حصول تک اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
ملتان سے مزید