• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80سالہ شخص گھر میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کے علاقے 80سالہ شخص گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ۔ بوسن روڑ چونگی نمبر 6سے عمران بھٹہ نے اطلاع دی کہ میرا ہمسایہ حسام الدین قریشی جو اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا جس کے بیوی بچے امریکہ میں مقیم ہیں گھر میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مزکورہ شخص کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق قتل یا خودکشی قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ملتان سے مزید