• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائیگا،کمشنرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت اربوں روپے کے واسا ملتان ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں‘ سائٹس کے باقاعدہ دورے کریں اور متعلقہ محکموں، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جا سکے،اجلاس میں واسا حکام، کنسلٹنٹس اور ملتان ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا ملتان میں 25.84071ارب روپے کی لاگت سے 6بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور غیر سہولیات یافتہ علاقوں میں سیوریج سروسز کی فراہمی شامل ہے۔ مالی سال 2025-26 کیلئے4.696 ارب روپے جبکہ جون 2027 تک 21.104 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبوں کے تحت 232 کلومیٹر آر سی سی سیور لائن، 16 کلومیٹر ایچ ڈی پی ای فورس مین، 168 کلومیٹر ٹف پیورز کی بحالی، 64 کلومیٹر سڑکوں کی بحالی، 33 ہزار 257 مین ہول کورز، 88 پمپس، 43 جنریٹرز اور 40 ٹرانسفارمرز نصب کیے جائیں گے۔ اسی طرح واسا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 2 واٹر باؤزر، 15 ہائیڈرولک لوڈر رکشے، 12 لوڈر رکشے، 2 ایکسکیویٹرز، 24 ڈی واٹرنگ سیٹس، 9 ونچ مشین سیٹس، 6 ہائیڈرولک ٹریکٹر ٹرالیاں اور 6 ڈی سلٹنگ مشینیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید