• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے وفد کی ہول سیل شو مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر )چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ کے سربراہ رانا محمد اصغر، سرپرستِ اعلیٰ ملک طاہر ڈوگراور جنرل سیکرٹری عبدالصمد ڈوگر کی قیادت میں تاجروں کے ایک بڑے وفد نے اندرون حرم گیٹ ہول سیل شو مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں بلا مقابلہ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی خادم ندیم بٹ، جنرل سیکرٹری قمر یونس اور دیگر عہدیداران کو نوٹوں کے ہار پہنائے گئے، دستار بندی کی گئی جبکہ استقبالی جلوس کے دوران خوشی کے اظہار کے طور پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔وفد میں صدرلو ہا مار کیٹ الحاج شاہد شکور، جنرل سیکر ٹری لوہا مار کیٹ شیخ نفیس،صدر دہلی گیٹ شیخ منیر، جنرل سیکر ٹری رانا فاروق، جنر ل سیکرٹری ممتاز آباد عاطف ریحان، صدر گدزٹرانسپورٹررانا محمد اسلم،جنرل سیکرٹری رانا فرمان،سنیئر نائب صدرکامران بھٹہ، صدر حرم کیٹ النگ مخددم زاہد، صدرگول مارگیٹ ممتاز آبادملک محمد شریف، صدر ممتاز آباد موبائل حافظ عابد محمودودیگر مار کیٹوں کے صدرووجنرل سیکر ٹری سمیت تاجروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اصغر نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اتحاد گروپ ہمیشہ تاجروں کے حقوق‘ فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کرتا آیا ہے۔
ملتان سے مزید