• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں بہترین انتظامات پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کا اظہار تشکر

ملتان( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین جنوبی پنجاب کے مرکزی صدر سید موسیٰ رضا بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات پر تمام سیکیورٹی اداروں‘ سول انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا بلکہ جلوس روڈس پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے ، اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا جس کی وجہ سے لائسینس داران اور عزاداروں میں اطمینان کی فضا پائی جاتی ہے خصوصاً سی پی او آر پی او ، ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ڈی ایس پیز، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر سمیت پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزادارانِ امام حسینؓ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے، جن کی بدولت تمام مجالس اور ماتمی جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔
ملتان سے مزید