• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی اے ملتان الیکشن ،محمد ارسلان خان اور سلیم تونسوی کے گرینڈ الائنس نے میدان مارلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گرینڈ الائنس محمد ارسلان خان اور سیلم تونسوی کے خلوص اور تعاون کے اتحاد نے 45میں سے 41 ووٹ حاصل کرتے ہوئے یکطرفہ کامیابی حاصل کرلی تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام آئندہ تین سال کے لیے دیگر اضلاع کی طرح ملتان کی ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے لیے ملتان انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انتخابات منعقدہوئے ملتان ڈسڑکٹ کے 45رجسٹرڈکلبوں میں سے 41کلبوں کے صدورنے اپنا حق راے دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر محمد ارسلان خان نے 41 سیکرٹری جنرل کی نشست پر ذیشان نوازخان نے 40جبکہ خزانچی کی نشست پر جاویداقبال 41ووٹ لیکر کامیاب رہے گرہنڈ الائنس ملتان کی جیت کی خبر سنتے ہی ملتان شہر کے کرکٹ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ملتان سے مزید