• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری نقدی،موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی چوری کے الزام میں 18مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے حفیظ اللہ سے گن پوائنٹ پر ڈاکو 5لاکھ موبائل چھین لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے فرید سے اسلحہ کی نوک پر ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے شاہ زیب سے ڈاکووں نے 11ہزار موبائل چھین لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عمیر اسلم کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے ذیشان سے مسلح ملزمان نقدی موٹرسائیکل موبائل لے گئے جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے حامد رضا کی موٹرسائیکل سٹی جلالپور کے علاقے اسعد خلیل کی نقدی طلائی زیورات صدر جلالپور کے علاقے غلام عباس کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے دلشاد احمد کوتوالی کے علاقے نصیر احمد کینٹ کے علاقے حماد عزیز کی موٹرسائیکلیں عرفان کی سائیکل فہد چہلیک کے علاقے حسن کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے حسن بخش کی بکریاں شاہ شمس کے علاقے عارفہ بی بی کا سامان ممتاز آباد کے علاقے مجاہد ،شیراز اور نصر اللہ کے موبائل فونز و نقدی چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید