• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ 7اے میں 8نئی ڈائیلاسز مشینیں نصب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) امریکہ میں مقیم نشتر ہسپتال کے سابق ڈاکٹرز کی تنظیم نانا (NANA) کے تعاون سے نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلاسز یونٹ 7 اے میں 8 نئی ڈائیلاسز مشینیں نصب کردی گئی ہیں، ان میں چار اولڈ ڈائیلسز یونٹ اور چار نیو ڈائیلسز یونٹ میں شامل کی گئی ہیں،نانا نے دو آراو پلانٹ، ایک الٹراساؤنڈ اور ایک ای سی جی مشین بھی عطیہ کی ہے۔ اس اپ گریڈیشن سے ڈائیلسز یونٹس کی استعداد 34 مشینوں تک پہنچ گئی ہے، اس وقت نشتر ہسپتال میں 250 مریض رجسٹرڈ ہیں اور ماہانہ 3000 سے زائد ڈائیلسز کیے جاتے ہیں۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تمام مریضوں کو مفت اور محفوظ ڈائیلاسز کہ سہولت مل رہی ہے۔
ملتان سے مزید